Posts

Showing posts from February, 2022

Akhilesh Owaisi

 اکھلیش اویسی سےاتحادکیوں_کرے؟ غلام مصطفےٰ نعیمی روشن مستقبل دہلی اکھلیش یادو نے اسدالدین اویسی کے ساتھ کسی بھی اتحاد سے صاف منع کردیا ہے۔بعض جذباتی مسلمان بڑے غصے میں ہیں کہ جب اکھلیش یادو آدھا درجن پارٹیوں سے اتحاد کر سکتے ہیں تو اویسی کی پارٹی سے اتحاد کرنے میں کیا برائی ہے؟ پہلی نظر میں دیکھا جائے تو اکھلیش پر غصہ تو آتا ہے مگر سیاسی نظریے سے دیکھا جائے تو اکھلیش کا فیصلہ سیاسی چالاکی اور پختہ سیاسی شعور کا مظاہرہ ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کیسا سیاسی شعور ہے جس میں مہان دَل جیسی زیرو پوزیشن والی پارٹی کے لیے جگہ ہے لیکن تین صوبوں میں ممبران اسمبلی رکھنے والی پارٹی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔آئیے اسے سیاسی اعداد و شمار کی روشنی میں سمجھتے ہیں تاکہ آپ اکھلیش کی سیاسی ہوشیاری کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔ یوپی کی سیاسی تصویر: یوپی میں ٧٥ ضلع ہیں جن میں اسّی پارلیمانی اور 403 اسمبلی سیٹیں ہیں۔یہاں کی سیاست ذات پات اور مذہب کے ارد گرد گھومتی ہے اس لیے پہلے یوپی کا سیاسی نقشہ سمجھ لیں: 🔹 دَلِت: 21.2 فیصد 🔸 مسلم : 20 فیصد 🔹 برہمن : 5.88 فیصد 🔸 راجپوت : 5.28 فیصد 🔹 بنیے : 2.28 فیصد 🔸 یَادَوْ :