علامہ اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات
علامہ اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات : ( طفیل احمد مصباحی ) شاعرِ مشرق ڈاکٹر محمد اقبال کی تہہ دار فکر و شخصیت میں بڑی کشش اور جامعیت و معنویت پائی ہے ۔ وہ ایک عظیم فلسفی شاعر ، مصلحِ امت ، داعیِ قوم ، ماہرِ اقتصادیات اور ماہرِ تعلیم تھے ۔ ان کے تعلیمی افکار و نظریات میں قدیم صالح اور جدید نافع کا حسین امتزاج پایا آتا ہے ۔ وہ خود مغربی نظامِ تعلیم کی آغوش کے پروردہ اور انگریزی علوم کے ممتاز اسکالر تھے ۔ بایں ہمہ ان کے نظریۂ تعلیم میں مشرقیت کی پرچھائیاں اور قرآن و سنت کی جھلکیاں پائی جاتی ہیں ۔ وہ اپنے دور میں رائج روایتی مشرقی نظامِ تعلیم سے مطمئن نہیں تھے ۔ وہ اپنی قوم میں ایسا نظامِ تعلیم برپا کرنے کے خواہش مند تھے ، جو افرادِ قوم کو زاہدِ خشک ، متشدد اور حکومت کی کٹھ پتلی نہ بنائے ، بلکہ ان میں قوم و ملت کے تئیں ہمدردانہ رویہ پیدا کرے اور انسانیت کی خدمت کا پاکیزہ جذبہ بیدار کرے ۔ ان کا تعلیمی نظریہ قرآن و حدیث سے ماخوذ ہے جو اسلامی تعلیمات اور سنتِ نبوی کے عین مطابق ہے ۔ علامہ اقبالؔ کے دور میں دو طرح کے تعلیمی نظام رائج تھے ۔ ایک وہ جو طویل مدت سے مدارس اور خانقاہ