Posts

mobile phone aur hamari betiya

شیخ المسلمین حضرت سید شاہ حسنین رضا قادری علیہ الرحمہ کیری شریف ،بانکا

Image
*تقریظِ جلیل*  از قلم : طفیل احمد مصباحی  مدت کے بعد ہوتے ہیں پیدا کہیں وہ لوگ  مٹتے نہیں ہیں دہر سے جن کے نشاں کبھی جامعِ شریعت و طریقت ٬ رئیس الاتقیاء ٬ عارفِ باللہ ٬ امام الکشف حضرت علامہ سید شاہ محمد حسنین رضا قادری رحمانی بھاگل پوری علیہ الرحمہ ( متوفیٰ : ۲۱ / رمضان المبارک ۱۴۴۲ ھ / مطابق ۴ / مئی ۲۰۲۱ ء ) کی ہشت پہلو شخصیت کا بھلا کون انکار کر سکتا ہے ۔ آپ کی علمی و روحانی حیثیت مسلم ہے ۔ آپ کا شمار اکیسویں صدی کے باکمال صوفیائے عظام میں ہوتا ہے ۔ علم و حکمت ٬ بصیرت و دانائی ٬ فضل و کمال اور زہد و تقویٰ کے بامِ رفیع پر فائز تھے ۔آپ اپنے وقت کے عالمِ ربّانی ٬ مرشدِ کامل ، علمِ تصوف کے ماہر اور عابدِ شب زندہ دار بزرگ تھے ۔ اشخاص روز جنم لیتے ہیں اور اپنا مقررہ وقت پورا کر کے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ۔ لیکن ایسے اشخاص خال خال نظر آتے ہیں اور بہت کم وجود میں آتے ہیں ، جن کے سروں پر " عظیم شخصیت " کا تاج سجایا جا سکے اور انہیں صحیح معنوں میں " عظیم المرتبت " کہا جا سکے ۔ علم و عمل ، اخلاص و تقویٰ ، جوہرِ ذاتی ، ایثار و قربانی ، عملِ پیہم اور جہدِ مسلسل ،

علامہ اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات

Image
علامہ اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات :  ( طفیل احمد مصباحی ) شاعرِ مشرق ڈاکٹر محمد اقبال کی تہہ دار فکر و شخصیت میں بڑی کشش اور جامعیت و معنویت پائی ہے ۔ وہ ایک عظیم فلسفی شاعر ، مصلحِ امت ، داعیِ قوم ، ماہرِ اقتصادیات اور ماہرِ تعلیم تھے ۔ ان کے تعلیمی افکار و نظریات میں قدیم صالح اور جدید نافع کا حسین امتزاج پایا آتا ہے ۔ وہ خود مغربی نظامِ تعلیم کی آغوش کے پروردہ اور انگریزی علوم کے ممتاز اسکالر تھے ۔ بایں ہمہ ان کے نظریۂ تعلیم میں مشرقیت کی پرچھائیاں اور قرآن و سنت کی جھلکیاں پائی جاتی ہیں ۔ وہ اپنے دور میں رائج روایتی مشرقی نظامِ تعلیم سے مطمئن نہیں تھے ۔ وہ اپنی قوم میں ایسا نظامِ تعلیم برپا کرنے کے خواہش مند تھے ، جو افرادِ قوم کو زاہدِ خشک ، متشدد اور حکومت کی کٹھ پتلی نہ بنائے ، بلکہ ان میں قوم و ملت کے تئیں ہمدردانہ رویہ پیدا کرے اور انسانیت کی خدمت کا پاکیزہ جذبہ بیدار کرے ۔ ان کا تعلیمی نظریہ قرآن و حدیث سے ماخوذ ہے جو  اسلامی تعلیمات اور سنتِ نبوی کے عین مطابق ہے ۔ علامہ اقبالؔ کے دور میں دو طرح کے تعلیمی نظام رائج تھے ۔ ایک وہ جو طویل مدت سے مدارس اور خانقاہ

حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ : سیرت و کردار کے آئینے میں

Image
حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ : سیرت و کردار کے آئینے میں ( طفیل احمد مصباحی )   از  فرق  تا  بقدم  ہر  کجا  کہ  می  نگرم  !! کرشمہ دامنِ دل می کشد کہ جا ایں جا است  سلطان التارکین ، قدوة الواصلین ، امام المناظرین ، امیر المجاہدین حضرت علامہ الحاج الشاہ حبیب الرحمٰن قادری عباسی اڑیسوی علیہ الرحمہ کی تہہ دار فکر و شخصیت مذکورہ شعر کی مصداق تھی ۔ ہم انہیں جس زاویۂ نظر سے دیکھتے ہیں دامنِ دل ان کی مقناطیسی شخصیت کی جانب بلا قصد و اختیار کھِنچنے لگتا ہے اور یہ نتیجہ ہے اس تقدّس مآب اوصاف و کمالات کا جو ان کی زندگی میں ابھرے ہوئے نقوش کی مانند ظاہر اور نمایاں تھے ۔ مجاہد ملت علیہ الرحمہ کی شخصیت جامع العلوم اور جامع الحیثیات کی ہے ۔ ان کے فضائل و محاسن اور اوصاف و کمالات بیشمار ہیں ، جن میں سے ہر ایک وصف و خصوصیت پر ایک کتابچہ تیار کیا جا سکتا ہے ۔ ان کے فضل و کمال اور انقلاب آفریں حیات کے ہر ایک پہلو میں انفراد و امتیاز کا عنصر شامل ہے ۔ وہ علم و عمل اور اخلاص و تقویٰ کے بامِ رفیع پر فائز تھے اور اپنے وقت کے ممتاز علماء و مشائخ کے جھرمٹ میں صفِ اول کے عالم اور اپنی نگاہِ کیمیا اث