Posts

Showing posts from February, 2020

EHTEJAZ एहतेजाज احتجاج

Image
*احتجاج* *از🖋️محمد نعمان حیدری* کوئی ملک ہو یا قوم ۔ ان کا مشکل یا بہتر دور سے گزرنا ایک عام بات ہے۔ بلکہ اسی سے تاریخ بنتی ہے اور ایسی تاریخ جسے صدیوں بعد بھی لوگ ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں آبا و اجداد کی یہ تاریخ پڑھ کر کبھی وہ خوشیوں سے جھوم اٹھتے ہیں اور کبھی رنج و غم میں ڈوب کر سر پیٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔      آج بھی جو تاریخ لکھی جارہی ہے وہ ملک و قوم کے لیے اتنی حیرت انگیز اور عبرت ناک ہوگی کہ ہماری آنے والی نسلیں شاید اسے بہت دنوں تک فراموش نہ کرسکیں !!             تاریخ میں شاید ہی ایسا دور کبھی آیا ہو جب پورا ملک، ہر مذہب، ہر فرقہ، ہر طبقے کے لوگ ایک ساتھ اتنے مضطرب، اتنے خوف زدہ اور اتنے بے چین رہے ہوں جتنے آج ہیں ۔ آج کے لوگوں نے چنگیز، ہلاکو، ہٹلر، اور مسولینی کا دور نہیں دیکھا ہے صرف تاریخ کے صفحات پر بکھرے ان واقعات کو پڑھا ہے اور ان کے تذکرے سے آج بھی ان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ جہاں لوگوں نے اس دور کے ظلم و ستم کے واقعات کو پڑھا ہے وہیں ان واقعات کے انجام دینے والوں کے انجام کو بھی پڑھا ہے ۔ ان کے ذہنوں میں ہٹلر کے خاندان کی اجتماعی خودکشی اور مسولینی کی س