Posts

Showing posts from May, 2023

صلاح الدین ایوبی

Image
.......................صلاح الدین ایوبی.................................. تاریخ اسلام کا وہ عظیم سلطان جس نے پوری دنیا کے کافروں سے لڑےکوئی ساتھ نہ تھا اکیلا ایک مرد مجاہد نے دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بیت المقدس کو یہودیت عیسائیت ہندومت بدھ ہر مذہب کے گود سے چھین کر اسلام کے آغوش میں ڈال دیا تھا اسی مرد مجاہد کی تاریخ "داستان ایمان فروشوں کی" سے نکال کر سلسلہ وار آپکی خدمت میں حاضر ہے پڑھیں شیئر کریں اور سبق حاصل کریں خدا سے دعا کریں ایک صلاح الدین ہمارے بھارت میں بھی کوئی بن جائیں۔آمین  ( جب زکوئی سلطان صلاح الدین ایوبی کے خیمے میں پہنچی) پہلا حصہ،،،،،، قسط 1  "تم پرندوں سے دل بہلایا کرو. سپاہ گری اس انسان کے لیے ایک خطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلدادہ ہو" یہ تاریخی الفاظ سلطان صلاح الدین نے اپنے چچا زاد بھای خلیفہ الصالح کے ایک امیر سیف الدین کو لکھے تھے، ان دونوں نے صلیبوں کو درپردہ مدد زر و جواھرات کا لالچ دیا اور صلاح الدین ایوبی کو شکست دینے کی سازش کی، امیر سیف الدین اپنا مال و متاع چھوڑ کر بھاگا، اسکے زاتی خیمہ گاہ سے رنگ برنگی پرندے ، ح

شادؔ عظیم آبادی کا ایک غیر منقوط فارسی نعتیہ قصیدہ

Image
  شادؔ عظیم آبادی کا ایک غیر منقوط فارسی نعتیہ قصیدہ  : ( طفیل احمد مصباحی )  میرؔ و غالبؔ کے بعد غزل گوئی کی جو سنہری روایت قائم ہوئی اور نئے غزل گو شعرا کی جو جماعت ابھری ، اس میں داغؔ دہلوی کو چھوڑ کر شادؔ عظیم آبادی کی شخصیت ایک مقتدیٰ و پیشوا کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان کا نام ، سید علی محمد ، خطاب ، خان بہادر اور تخلص شادؔ تھا ۔ ادبی حلقے میں شادؔ عظیم آبادی کے نام سے مشہور ہیں ۔ ۸ / جنوری ۱۸۴۶ ء کو عظیم آباد ( پٹنہ ، بہار ) میں پیدا ہوئے اور ۷ / جنوری ۱۹۲۷ ء میں انتقال کیا ۔ اردو شاعری اور بالخصوص غزل گوئی کو ایک نئی سمت و رفتار دینے والے شادؔ عظیم آبادی صحیح معنوں میں ایک جلیل القدر شاعر ، صاحبِ طرز ادیب ، کامیاب نثّار ، عظیم نعت گو ، منفرد اسلوب کے مالک غزل گو ، با کمال مرثیہ نگار اور میدانِ قصیدہ و مثنوی کے بطلِ جلیل تھے ۔ ان کی تہہ دار فکر و شخصیت کے مختلف رنگ و روپ ہیں ۔ نظم و نثر دونوں پر قدرتِ کاملہ رکھتے تھے ۔ ان کی شاعرانہ عظمت اور ادیبانہ شان و شوکت مسلم ہے ۔ وہ مختلف شعری اصناف پر یکساں درک رکھتے تھے ۔ نعت ، غزل ، قصیدہ ، مثنوی ، مرثیہ ، قطعات اور رباعی گوئی میں بے نظیر تھ