Posts

Showing posts from December, 2023

شیخ المسلمین حضرت سید شاہ حسنین رضا قادری علیہ الرحمہ کیری شریف ،بانکا

Image
*تقریظِ جلیل*  از قلم : طفیل احمد مصباحی  مدت کے بعد ہوتے ہیں پیدا کہیں وہ لوگ  مٹتے نہیں ہیں دہر سے جن کے نشاں کبھی جامعِ شریعت و طریقت ٬ رئیس الاتقیاء ٬ عارفِ باللہ ٬ امام الکشف حضرت علامہ سید شاہ محمد حسنین رضا قادری رحمانی بھاگل پوری علیہ الرحمہ ( متوفیٰ : ۲۱ / رمضان المبارک ۱۴۴۲ ھ / مطابق ۴ / مئی ۲۰۲۱ ء ) کی ہشت پہلو شخصیت کا بھلا کون انکار کر سکتا ہے ۔ آپ کی علمی و روحانی حیثیت مسلم ہے ۔ آپ کا شمار اکیسویں صدی کے باکمال صوفیائے عظام میں ہوتا ہے ۔ علم و حکمت ٬ بصیرت و دانائی ٬ فضل و کمال اور زہد و تقویٰ کے بامِ رفیع پر فائز تھے ۔آپ اپنے وقت کے عالمِ ربّانی ٬ مرشدِ کامل ، علمِ تصوف کے ماہر اور عابدِ شب زندہ دار بزرگ تھے ۔ اشخاص روز جنم لیتے ہیں اور اپنا مقررہ وقت پورا کر کے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ۔ لیکن ایسے اشخاص خال خال نظر آتے ہیں اور بہت کم وجود میں آتے ہیں ، جن کے سروں پر " عظیم شخصیت " کا تاج سجایا جا سکے اور انہیں صحیح معنوں میں " عظیم المرتبت " کہا جا سکے ۔ علم و عمل ، اخلاص و تقویٰ ، جوہرِ ذاتی ، ایثار و قربانی ، عملِ پیہم اور جہدِ مسلسل ،