ek roshan khayal bahan mere inbox me aai


 ایک روشن خیال بہن میرے انباکس میں آئی

 اور کہنے لگی "

         یہ کیا تم بکواس کرتے رہتے ہو کہ ٹیلیوژن سے دور رہو اولاد کی پرورش اچھی ہوگی تم مولویوں کو اور کوئ کام نہین ہے فرقہ واریت پھیلا رہے ہو گروپ میں، ارے بھئ ٹیلیوژن کا ہماری زندگی مین بہت اہم کردار ہے ہم اس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں کھانا پکانا، بچوں کی پرورش، ہنسنا ہنسانا سب کچھ ٹیلیوژن سے ہی جڑا ہے"
بہن کے پیغامات پڑھ کر پہلے تو خوب ہنسا، پھر بہن سے عرض کیا کہ میری بہن میں پوسٹ کے اوپر مینشن کردیتا ہوں کہ روشن خیال دوست دور رہیں، تو آپ کو دور رہنا چاہیے، آپ لوگوں کے لیۓ وہ پوسٹ نہیں کرتا میں۔۔۔
لہذا بہن کے سوالات کے جوابات دیتا ہوں۔۔۔
         بہن نے کہا تم "مولویوں کو اور کوئ کام نہیں ہے فرقہ واریت پھیلا رہے ہو"
میری بہن میں مولوی نہیں ہوں ہاں میرے والد صاحب مولوی ہیں اور مجھے انکی پرورش پر بے حد فخر ہے۔ میں نے بہت پوسٹیں کیں لیکن آج تک کسی پوسٹ میں کسی فرقہ و مسلک کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی، میں بات کرتا ہوں ہمارے معاشرتی معاملات کی، وہ معاملات جو ہمارے گھروں میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، تو ایسے ہی دو سے تین پوسٹیں میں نے ٹیلیوژن کے اوپر بھی کی تھی کہ گھر مین نہین ہونا چاہیے، اب بہن کہتی ہین ہم کوکنگ سیکھتے ہیں، مطلب جن گھروں مین ٹیوی نہین ہے ان گھروں مین تو کھانا ہی نہین بنتا ہوگا، بہن نے کہا بچوں کی پرورش کے طریقے سیکھتے ہیں، مطلب جن گھروں مین ٹی وی نہین وہ بچے تو بگڑے ہوۓ ہونگے، بہن نے کہا ہنسنا ہنسانا ٹیوی سے ہے، مطلب جن گھروں مین ٹیوی نہین وہاں تو پھر ماتم رہتا ہوگا۔ میں پھر کہوں گا یقین جانیں اس ٹیلیوژن نے جو گھروں کا سکون خراب کیا یے ناقابل بیان ہے، اس ٹیوی نے آنے والی نسل کو بے حیا بنا کر رکھ دیا، مجھے سوال۔کا جواب دیدیں یہ خواتین جو جینز پہن کر باہر گھومتی ہیں یہ سب کیا کتابوں سے سیکھا ہے ؟ یہ خواتین بے پردہ ہوکر بازاروں مین گھوم رہی ہین کہاں سے سیکھا ؟ یہ لڑکے لڑکیاں یونیورسٹیوں مین کالجوں مین عشق معشوقی کرتے پھر رہے ہیں کہاں سے سیکھا ؟ آج اولاد پسند کی شادی کے لیۓ بوڑھے ماں باپ کے سامنے آجاتی ہے کہاں سے سیکھا ؟ آج 18 سال کی لڑکی کو شریعیت کے ضروری مسائل یاد نہیں لیکن اسے فیشن ڈیزائنگ سب کا معلوم ہے، اسے یہ معلوم ہے ندا یاسر، صنم بلوچ کیسے کپڑے پہنتی ہے اسے یہ نہین معلوم رسول اللہﷺ اسے کیسے کپڑے پہننے کی تلقین کرکے گۓ ہیں، کذن کی شادی مین اسے دعایئں دینی ہین یہ کسی کو یاد نہین کذن کی شادی مین کونسے گانے پر ڈانس کریں گے یہ سب کو یاد ہے، اس ٹیوی کے ذریعے ڈرامے فلمین دکھا کر چھوٹے معصوم ذہنوں میں عشق معشوقی بٹھادی آج ہر دوسرے تیسرے گھر میں موبائلوں پر فیسبک پر عشق معشوقی چل رہی ہے یہ سب آپ کو کبھی نظر نہیں آۓ گا، کہاں سے سیکھ آرہی ہے یہ سب؟ کچھ ہوش ہے آپ کو ؟ آپ تو کچن مین ہوتی ہیں گھر کے کاموں مین مصروف ہوتی ہیں کیا 24 گھنٹہ اولاد پر نظر رکھتی ہین کہ اولاد ٹیوی میں کیا دیکھ رہی ہے، اور کیا ہم نہین جانتے کہ ڈراموں کے اندر عشق معشوقی کرکے والدین سے بدتمیذی کرنے والوں کو مظلوم بنا کر دکھایا جاتا یے، ڈرامہ تو دور اب تو اشتہارات بھی ایسے نہین کہ باپ بیٹی کے ساتھ ماں بیٹے کے ساتھ اور بھائ بہن کے ساتھ دیکھ سکے، شرم نہیں آتی ایسے خرافات کی حمایت کرتے ہوۓ ؟
        کوکنگ سیکھنی ہے پرانی بذرگوں سے سیکھو برکت ہوگی، کتابیں رسالے بھرے پڑے ہین ریسیپیز سے، پرورش سیکھنی ہے رسول اللہﷺ کا دین پڑھو انہوں نے پرورش کے کیا طور طریقے بتاۓ ہیں، ہنسنا ہنسانا ہے تو گھر والوں کو وقت دو ان کے ساتھ ہنسو مسکراؤ انکے ساتھ وقت گذارو، یقین کریں مجھے تو بہت عجیب لگتا ہے میاں بیوی کے کمرے مین ٹیلیوژن، یقین کریں اس ٹیوی نے بہت سے معاملات خراب کر رکھے ہیں نسلوں کی نسلین بگاڑ دیں۔۔۔
اس ٹیوی کو گھر سے نکالیں گے تو خود کے اندر ایک الگ ہی سکون محسوس کریں گے، شوہر آپ کو مکمل وقت دے گا، بچے آپ کی مکمل بات سنین گے آپ کا کہنا مانیں گے، اس ٹیوی کے نکالیۓ بچوں کی پرورش پر توجہ دیجیۓ انہیں دعایئں یاد کروایئن انہیں اچھے اخلاق سکھایئں، انہین اللہ کے احکامات کا بتایئن انہین رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا بتایئں تو آپ کے بچے معاشرے مین بہترین مسلمان بن کر جوان ہونگے اور نا صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی آپ نام اونچا ہوگا۔۔۔

کاش کہ  بات تیرے دل میں آئے
اگر آپ کو یہ تحریر (Post) پسند آئی ہو تو اپنے دوست و احباب کو ضرور شیئر کریں 
طالب دعا:     محمد محفوظ صدفؔ بھاگلپوری
8521878692/9708063880

Comments

Popular posts from this blog

سیّد نور الحسن نورؔ فتح پوری کی نعتیہ شاعری

رباعیاتِ شوقؔ نیموی ، ایک تعارفی جائزہ